A Doctor, A dreamer, A Traveler & A Writer

, ,

Sohail Ahmed Vs Aftab Iqbal

موقع دیر سے ملا ہے  کچھ لکھنے کا۔ اس ملک میں کیا خاک کام ہونا ہے۔ عوام تمام وقت تماشبین بنی رہے گی تو کام کون کرے گا؟ کوئی دن ہوتا ہے جو ایک نیا کرتب نہیں لاتا اپنے ساتھ؟پہلے اقرار الحسن نے ماحول گرم رکھا۔ حق خطیب کو کلا بازیاں لگوا دیں ۔ ۔…

موقع دیر سے ملا ہے  کچھ لکھنے کا۔ اس ملک میں کیا خاک کام ہونا ہے۔ عوام تمام وقت تماشبین بنی رہے گی تو کام کون کرے گا؟ کوئی دن ہوتا ہے جو ایک نیا کرتب نہیں لاتا اپنے ساتھ؟
پہلے اقرار الحسن نے ماحول گرم رکھا۔ حق خطیب کو کلا بازیاں لگوا دیں ۔ ۔ پھر آگے سے ٹھگ خطیب کے اور اُسکے چیلوں کے کرتب اور دھمکیاں آنا شروع ہوگئیں ۔ اب دوبارہ
کچھ دن پہلے بہاولنگر کا شور اٹھا۔ پھر پاکستان کی پ سے شروع ہو کر کھانا خراب کی ب تک ہر چیز میں بہاولنگر نظر آنے لگا۔ سنا جانے لگا۔
ابھی وہ دھمال تھمی نہیں تھی کہ یہ سہیل احمد اور آفتاب اقبال کا جھگڑا ہوگیا ہے۔ ان دونوں کی وجہ سے صحافت کی پھوپھیوں کی نوکری کے اوقات کار دن میں پانچ گھنٹے سے بڑھ کر چوبیس گھنٹے ہو گیا۔ بیچارے کبھی کسی کے ساتھ بیٹھ کر کسی کی گواہی دے کبھی کسی کی۔
کوئی کہ رہا آفتاب اقبال تو ہے ہی بدتمیز ۔ کوئی کہ رہا سہیل احمد کو اُن باتوں کی الف سے بے نہیں پتہ جن پر آفتاب اقبال دن میں چار چار کالم لکھتا۔
او بھائی ۔ ۔ آفتاب اقبال کو اور سہیل احمد صاحب کو آپس میں ایک دوسرے سے کوئی اختلاف ہو ہی گیا ہے تو آپ کس کھاتے میں بی جمالو بن رہے ہیں؟ ہوگیا جو ہونا تھا۔ ہو گئی لڑائی۔ اب انکو سلجھانے دو۔ بیٹھ کر دو دو گھنٹے کے پروگرام دیکھ رہے ہیں اور تجزیے دے رہے ہیں کہ کوں صحیح ہے۔ کوں غلط۔

آپ جو لوگ ہیں۔ اگر آپکو مزاح کا نہیں پتہ تو آپ کوں ہوتے ہیں سہیل احمد کو بات کرنے والے۔ اگر آپکو اتنا وسیع علم نہیں ہے تو آپ آفتاب اقبال کے بارے میں بھی لب کشائی نا کریں تو بہتر ہے۔
اب لکھ ہی رہی ہوں تو۔ ۔
ایک تجزیہ پھر میرا بھی لے لیں۔
میری نظر میں۔ سہیل احمد عرف عزیزی جیسا کوئی صحت مند مزاح کرنے والا بندہ فلوقت پاکستان میں نہیں ہے۔ اور سیاست، سیاحت، روز مرہ کے موضوعات پر وسیع علم رکھنے والا بندہ ہے آفتاب اقبال ۔
اصولاً تو مقابلے والی بات ہی نہیں تھی۔ لیکن اگر مقابلہ بنا ہی لیے ہے تو جو آپکو پسند ہے اسکو جیتا دیں۔ اور کہانی ختم کریں۔

ڈاکٹر ع ف۔
#AzizivsAftabIqbal

#AftabIqbal #sohailahmad #azizi #drainfay